0
Saturday 21 Sep 2019 20:35

عالمی برادری پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانےکا آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی برادری پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانےکا آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا انسانیت کے لئے قدرت کی گود ہے، ہم اسے میدان جنگ و جدل بنانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا میں امن و آشتی کی علمبردار ہے، کل آنے والی نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر آج ہمیں اسکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو سب کے لیئے ایک جیسا مسکن بنانے کی خاطر ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار نبھانا ہوگا، ہمیں اپنے گھروں میں بچوں کو صبر اور دوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اپنے محلے، گلی کوچوں میں رواداری اور بین المذاہب و بین السانی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، ملکی سطح پر جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا اور بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بھی عالمی امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے کے آگے رکاوٹ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادی اب مسئلہ کشمیر کو پیٹھ دے کر کھڑا ہونے کی متحمل نہیں ہوسکتی، عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے کا آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے۔
خبر کا کوڈ : 817551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش