0
Saturday 21 Sep 2019 21:19

وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں دنیا کو بھارت کا سفاک چہرہ دکھائیں گے، محمد ندیم قریشی

وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں دنیا کو بھارت کا سفاک چہرہ دکھائیں گے، محمد ندیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ انجمن غلامان حضرت بابا شہیدی لعل کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دربار حضرت بابا شہیدی لعل سے نواں شہر چوک تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فار انفارمیشن اینڈ کلچرل محمد ندیم قریشی، خلیفہ سجاد حسین سعیدی، زاہد بلال قریشی، عبدالمجید گجر، سلیم درباری، غلام حسین انصاری، شیخ نذیر احمد و دیگر نے کی۔ ریلی کے اختتام پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری فار انفارمیشن اینڈ کلچرل محمد ندیم قریشی، خلیفہ سجاد حسین سعیدی اور زاہد بلال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی فوج اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو فوری طور پر ختم کروایا جائے، پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

دنیا کے ممالک بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دیکھ لیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سخت محاصرے کی وجہ سے غذا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی اس وقت بڑے انسانی بحران سے دوچار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں دنیا کو بھارت کا سفاک چہرہ دکھائیں گے، موجودہ حکومت نے اقوام عالم میں ثابت کر دیا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ متنازعہ معاملہ ہے، آج پاکستانی قوم مکمل طور پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش