0
Saturday 21 Sep 2019 21:49

تاریخ لکھے گی کہ سلیکٹڈ وزیراعظم جمہوری تاریخ کا سب سے نااہل و ناکام حکمران ہے، پی پی پی ملتان

تاریخ لکھے گی کہ سلیکٹڈ وزیراعظم جمہوری تاریخ کا سب سے نااہل و ناکام حکمران ہے، پی پی پی ملتان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت واحد لیڈر ہیں، جو وفاق کی علامت ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی بہادر ماں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن پر کارفرما ہیں، اس وقت ملک میں عوامی ایشوز کی سیاست صرف بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت سے موجودہ حکومت خوفزدہ ہے، اس لئے یہ نااہل حکومت احتساب کے نام پر نیب گردی کے ذریعے اپوزیشن قائدین کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ کھیل موجودہ حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور، سید خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیراہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والی چیئرمیں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ و دیگر نے کیا۔

مقررین نے مزید کہا کہ تاریخ لکھے گی کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد جمہوری تاریخ کا سب سے نااہل و ناکام وزیراعظم ہے، آج ملک کی عوام خاص طور پر جنوبی پنجاب کی عوام مایوسیوں کا شکار ہے، کیونکہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے جھوٹ و پراپیگنڈہ ثابت ہوئے ہیں، ہمارے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عنقریب جنوبی پنجاب کے دورہ پر آرہے ہیں، ان کا یہ دورہ کامیاب ہوگا، اس دورہ کے بعد پاکستان کی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی اور ملک کے کونے کونے سے بلاول بھٹو زرداری قدم بڑھاو، ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعرے فضا میں بلند ہوں گے۔


 
خبر کا کوڈ : 817564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب