0
Saturday 21 Sep 2019 22:07

استحکام پاکستان اتحاد کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کی ریلی

استحکام پاکستان اتحاد کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان اتحاد کے زیراہتمام ملتان میں کشمیریوں کے حق میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نام سے خواتین کی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ساجدہ احمد لنگاہ چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد اور میجر جہانزیب شہید کی والدہ طاہرہ نسیم نے کی۔ ریلی کا آغاز گھنٹہ گھر چوک سے ہوا اور کچہری چوک پر جا کر ریلی اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ساجدہ احمد چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ستر سال سے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور اس دوران کئی لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، چالیس ہزار سے زائد خواتین کی آبرو ریزی کی گئی، کشمیر میں کوئی گھر ایسا نہیں ہے، جس گھر کا کوئی فرد بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہید نہ ہوا ہو، کوئی گھر ایسا نہیں ہے، جس میں خواتین کی آبرو ریزی نہ کی ہو۔ کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کو جلا دیا جاتا ہے، ان کی کھڑی فصلوں کو تباہ اور ان کے باغات کو کاٹ دیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انتہاء پسند ہندو جماعت بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کشمیریوں پر ظلم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین لی گئی ہے، کشمیر میں دس لاکھ سے زائد ریگولر فوج اور گیارہ لاکھ کے قریب پیراملٹری فورسز کو لگا کر کشمیر کے ہر پانچ لوگوں پر ایک فوجی مسلط کیا گیا ہے، پچھلے پینتالیس دن سے کشمیر میں کرفیو لگا کر بیس ہزار سے زائد نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، جن میں بہت سے نوجوان شہید کر دیئے گئے ہیں۔ سترہ سال سے کمر عمر بچیوں کو اغوا کرکے ان کی عصمت دری کی جا رہی ہے، کوئی ایسا ظلم نہیں جو کشمیر کے لوگوں پر نہ کیا جا رہا ہو، ہم اپنے کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دے گا اور جب تک کشمیر بھارتی فوج کے تسلط اور ظلم سے آزاد نہیں ہو جاتا، ہم تب تک چین کی نیند نہیں سو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 817567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش