QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا

29 Jun 2011 02:03

اسلام ٹائمز:راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز میں حلف اُٹھانےیا نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا، کشمیریوں سے اُن کا حق حکمرانی چھینا گیا جس سے دنیا بھر میں غلط پیغام گیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے قیام کیلئے کی جانے والی دھاندلی سے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتیس مئی کو بامقصد الیکشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا لیکن بعد میں منظور وٹو کے کہنے پر تبدیل کر دیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سردار عتیق اور ان کے والد اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار تھے، سمجھتے تھے کہ انہیں دھوکہ نہیں دیا جائے گا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں سے اُن کا حق حکمرانی چھینا گیا جس سے دنیا بھر میں غلط پیغام گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عدالت میں جانے سمیت تمام آپشن کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بامقصد اور طاقت ور الیکشن کمیشن قائم کر کےووٹرز فہرستیں درست کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 81757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/81757/مسلم-لیگ-نون-نے-آزاد-کشمیر-کے-انتخابی-نتائج-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org