0
Saturday 21 Sep 2019 23:52
ملزمان بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بناتے تھے

درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد
درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں پولیس نے ایسے چار افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جنہوں نے ایک درجن سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف کیا ہے اور ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں کہ جن میں بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز موجود ہیں۔ تھانہ ترکھانی کی پولیس نے بچوں سے زیادتی کے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ سمندری کے گاؤں 222 فیصل آباد میں ایک درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا تھا اور تھانہ ترکھانی میں بچوں سے زیادتی کے دو مقدمات بھی درج ہوئے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے قبضے سے دیگر متاثرہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی گروہ کے مزید 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، لیپ ٹاپ اور موبائلز کو فرانزک لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے، جس میں سے ویڈیوز اور تصاویر کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 817581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب