0
Saturday 21 Sep 2019 23:56

کشمیریوں کیلئے جنگ بھی لڑنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کیلئے جنگ بھی لڑنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت غربت کا فائدہ اٹھانے کیلئے فرقہ واریت پھیلانے اور دہشتگردی کی سازش میں مصروف ہے، ہمیں ملک کی بقاء و سلامتی اور استحکام کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حل کرنے کیلئے عالمی قوتوں کو انصاف سے کام لینا ہوگا، بھارت انتہاپسندی اور دہشتگردی کے ہاتھوں پوری دنیا میں رسوا اور ذلیل ہو رہا ہے، مظلوموں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے مودی اور بھارتی فوج کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی جدوجہد سے کشمیریوں پر مظالم کی دنیا کو آگاہی ملی ہے، سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کے ساتھ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عوام کا نعرہ ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جانا چاہیے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے جنگ بھی لڑنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آنکھ نہ کھولی تو دنیا کا امن تباہ ہوجائیگا، بھارت دنیا کا دہشتگرد ملک بن چکا ہے، جو انسانیت کا قتل اور ظلم و ستم کی انتہا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بھارت کو ہر سطح پر ناکامی کا مزہ چکائیں گے، کشمیریوں کی قربانیاں انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائینگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بزدل اور خوفزدہ ہے اور فرعونیت کے راستے پر چلنے والے بھارت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب