QR CodeQR Code

ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنی دفاعی صلاحیت کھو چکا ہے، لنڈسے گراہم

22 Sep 2019 06:59

امریکی سینیٹر کے مطابق جب ایران کے بارے میں بات ہوتی ہے تو سب سے اہم یہی حقیقت لگتی ہے کہ ایران کے مقابلے میں ہم اپنی دفاعی صلاحیت کھو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے ریپبلیکن سینیٹر گراہم لنڈسے نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنی دفاعی صلاحیت کھو چکا ہے۔ گراہم لنڈسے کا کہنا تھا کہ جب ایران کے بارے میں بات ہوتی ہے تو سب سے اہم یہی حقیقت لگتی ہے کہ ایران کے مقابلے میں ہم اپنی دفاعی صلاحیت کھو چکے ہیں۔ امریکی سینیٹر گراہم لنڈسے نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ایرانی اقدام کا اتنا کمزور جواب ایران کو مزید کھل کر کھیلنے کی دعوت دینا ہے۔ امریکی سینیٹر گراہم لنڈسے نے اپنے تئیں خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مسئلہ مشرق وسطیٰ میں بالآخر ایٹمی اسلحے پر جا کر ختم ہوگا۔ اِس وقت طاقتور رَہیں یا یہ کہ بعد میں زیادہ قیمت ادا کریں!

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اقتصادی دہشتگردی کی تازہ کارروئی میں ایران کے مرکزی بینک پر بھی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ جمعے کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے خلاف یہ عظیم ترین اور اہم ترین پابندیوں میں سے ایک ہے جبکہ امریکہ آج سے 10 سال قبل بھی ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 817591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817591/ایران-کے-مقابلے-میں-امریکہ-اپنی-دفاعی-صلاحیت-کھو-چکا-ہے-لنڈسے-گراہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org