0
Sunday 22 Sep 2019 10:36

مسئلہ کشمیر، گیند اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کورٹ میں ہے، راجہ فاروق

مسئلہ کشمیر، گیند اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کورٹ میں ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ عوام لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب مظالم کے شکار اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اسلام آباد اور مظفر آباد کی جانب سے اجازت کے منتظر ہیں۔ چکوٹھی میں بھارتی فوج کی شیلنگ کا نشانہ بننے والے مقامی افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں زیرعتاب ہیں، جب وہاں ان کی راتیں بغیر نیند کے گزر جاتی ہیں تو ہم یہاں کیسے سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ ایل او سی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت کشمیریوں کو یہ ناجائز لائن عبور کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مسلسل یاد دلا رہے ہیں کہ وہ اپنے دیے ہوئے حقوق کے مطابق ان کی قسمت کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے، حق خودارادیت، گیند اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کورٹ میں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ دشمن کو بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فوج مقامی افراد کے تعاون کے بغیر نہیں لڑ سکتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتی فوج سے نفرت کرتے ہیں اور پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایل او سی میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے اطراف میں رہنے والے مقامی افراد کی بھارتی جارحیت کے خلاف قربانیوں کا ازالہ کسی طرح بھی الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا۔ مقامی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اس خونی لائن میں جارحیت کو روکنے والا ہر اول دستہ ہیں اور مجھے پاک آرمی کے پروفیشنلزم اور اسپرٹ پر پورا اعتماد ہے جو بزدل دشمن کی ہر چال کو ناکام بنا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 817620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش