0
Sunday 22 Sep 2019 11:52

ایک سال کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 108 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ

ایک سال کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 108 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی پنجاب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی  ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیاہے کہ اگست 2019ء تک ایک سال کی مدت میں تقریبا 108 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے اگست 2019ء تک ایک سال میں ایک ارب 63 کروڑ روپے کی براہ راست ریکوری کی۔ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں 103 ارب 43 کروڑ روپے کی زمین بھی وا گزار کرائی، 2 ارب 81 کروڑ روپے کی بلواسطہ ریکوری بھی کئی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو 26588 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے 27127 شکایات کو حل کیا ہے۔ ایک سال میں 5410 انکوائریاں لگائیں اور 8726 جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔ اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 1509 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 2014 جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، اینٹی کرپشن نے 1019 چالان پیش کیے، 280 ریڈ کے اور 1821 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک سال کے عرصہ میں 40 عدالتی مفروروں اور 257 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 817634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب