QR CodeQR Code

لاہور سے داعش میں شمولیت کیلئے جانیوالے خاندان واپس آنا شروع ہوگئے

22 Sep 2019 12:00

ذرائع کے مطابق متعدد افراد پورے کا پورا خاندان لیکر داعش میں شمولیت کیلئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جانی و مالی نقصان کروانے کے بعد 5 سو سے زائد خاندان واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں، شام سے واپس آنیوالے متعدد افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سے داعش میں شمولیت کیلئے جانیوالے خاندان واپس آنا شروع ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان سے 4 ہزار سے زائد افراد افغانستان، عراق اور شام میں داعش میں شمولیت کیلئے گئے تھے۔ داعش میں شمولیت کیلئے جانیوالوں میں خواتین، بچے اور جوان بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق متعدد افراد پورے کا پورا خاندان لے کر داعش میں شمولیت کیلئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جانی و مالی نقصان کروانے کے بعد 5 سو سے زائد خاندان واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں، شام سے واپس آنیوالے متعدد افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 4 سال قبل داعش کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تنظیم سازی کی گئی تھی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے داعش میں خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ جنہوں نے افغانستان سے عراق اور شام کا سفر کیا تھا، جہاں وہ جنگ میں مصروف رہے اور اب لاہور سے جانیوالے خاندان واپس آرہے ہیں۔ واپس آنیوالے افراد میں سے متعدد افراد افغانستان میں رہے۔ واپس آنیوالوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ مرد حضرات کی زیادہ تعداد وہاں داعش کیلئے لڑتے ہوئے ماری گئی۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817636/لاہور-سے-داعش-میں-شمولیت-کیلئے-جانیوالے-خاندان-واپس-ا-نا-شروع-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org