QR CodeQR Code

سندھ حکومت کو گرانے کے لیے وفاق کو ماورائے آئین اقدام ہی اٹھانا پڑے گا، قمر زمان کائرہ

22 Sep 2019 12:00

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ سید مراد علی شاہ اگر گرفتار بھی ہوئے تو وہ ہی صوبے کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، پاکستان تحریک انصاف والے اتنے کمزور ہیں کہ نیوروبیان کے ٹیکے لگائے بغیر چل ہی نہیں سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ  حکومت کو گرانے کے لیے وفاق کو صرف ماورائے آئین اقدام ہی اٹھانا پڑے گا، اگر سندھ میں گورنر راج لگا تو اس میں بھی انھیں شکست ہوگی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے کہا کہ سید مراد علی شاہ اگر گرفتار بھی ہوئے تو وہ ہی صوبے کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والے اتنے کمزور ہیں کہ نیوروبیان کے ٹیکے لگائے بغیر چل ہی نہیں سکتے، عمران خان کی حکومت چند ووٹوں پر کھڑی ہے، اسے گرانا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے پیچھے کشمیر، افغا نستان، مہنگائی جسیے ایشوز کو دبایا جارہا ہے۔ اپوزیشن اتحاد اور اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، تحفظات اگر دور نہ ہوئے تو مولانا کے ساتھ ہماری صرف دعائیں ہی رہ جائیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 817638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817638/سندھ-حکومت-کو-گرانے-کے-لیے-وفاق-ماورائے-آئین-اقدام-ہی-اٹھانا-پڑے-گا-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org