QR CodeQR Code

پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ننھی توسل زہرا کے علاج کیلئے امداد کی اپیل

22 Sep 2019 23:49

ڈیڑھ سالہ بچی کے والد تاجر حسین کے مطابق اس کے علاج پر ماہانہ پندرہ سے بیس ہزار روپے خرچہ آتا ہے اور علاج چھ یا آٹھ مہینوں تک جاری رہے گا، مگر تاجر حسین غربت کی وجہ سے یہ اخراجات برداشت نہیں کرسکتا، لہذا تاجر حسین نے تمام درد دل رکھنے والے اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اسکی ننھی بیٹی توسل زہرا کی زندگی بچانے کیلئے امداد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے تاجر حسین سکنہ ڈال کی ڈیڑھ سالہ بیٹی توسل زہراء کے گردے میں کینسر ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے گردہ نکال دیا اور اس کا علاج معالجہ جاری ہے، ڈیڑھ سالہ بچی کے والد تاجر حسین کے مطابق اس کے علاج پر ماہانہ پندرہ سے بیس ہزار روپے خرچ آتا ہے اور علاج چھ یا آٹھ مہینوں تک جاری رہے گا، مگر تاجر حسین غربت کی وجہ سے یہ اخراجات برداشت نہیں کرسکتا، لہذا تاجر حسین نے تمام درد دل رکھنے والے اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کی ننھی بیٹی توسل زہراء کی زندگی بچانے کیلئے امداد کی جائے، امداد کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 03008763328


خبر کا کوڈ: 817642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817642/پاراچنار-سے-تعلق-رکھنے-والی-ننھی-توسل-زہرا-کے-علاج-کیلئے-امداد-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org