1
Sunday 22 Sep 2019 12:32

ایران جانیوالے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کر لی گئی

ایران جانیوالے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایرانی حکام نے ایران میں مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتان میں ایف سی آفیسرز میس میں اجلاس منعقد کیا گیا، جہاں دالبندین کے اسسٹنٹ کمشنر حبیب ناصر نے چاغی کے ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی میں ان کی نمائندگی کی اور پاکستانی وفد کی قیادت کی، جبکہ ایرانی وفد میں ایرانی شہر میرجاوہ کے سینیئر سرحدی حکام کرنل حیدر مریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف کے سکیورٹی فورسز کے افسران، کسٹمز اور امیگریشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں تفتان اور میرجاوہ سرحد پر 20 خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں، جہاں زائرین کو علیحدہ راستہ فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جانب سے ایک ترجمان کو مقرر کیا جائے گا اور پاکستان اور ایرانی حکام کے درمیان زائرین سے متعلق امور کے حل کے لیے رابطہ کرے گا۔ پاکستانی حکام نے مطالبہ کیا کہ جن زائرین کے سفر کے دوران مطلوبہ دستاویزات گم ہو جاتے ہیں، انہیں ایمرجنسی سفری دستاویزات فراہم کیے جائیں۔ ایرانی حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بہتر بسیں اور ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ بھی اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں دونوں ممالک کے کسٹمز حکام موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 817647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے