QR CodeQR Code

بابوسر حادثے پر آغا علی رضوی کا فورس کمانڈر اور کمشنر بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ، ہنگامی اقدامات کی اپیل

22 Sep 2019 12:42

فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد چلاس میں دی جا رہی ہے اور زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے بابوسر بس حادثے پر فورس کمانڈر جی بی اور کمشنر بلتستان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ہنگامی طور زخمیوں کے علاج معالجے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو سکردو منتقل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد چلاس میں دی جا رہی ہے اور زخمیوں کے علاج کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر گلگت ہسپتال منتقل کیا جائے گا، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 817652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817652/بابوسر-حادثے-پر-آغا-علی-رضوی-کا-فورس-کمانڈر-اور-کمشنر-بلتستان-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ-ہنگامی-اقدامات-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org