QR CodeQR Code

کشمیر تقریروں سے نہیں خون بہانے سے آزاد ہوگا، شیخ رشید

22 Sep 2019 12:46

آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا پر نہیں بلکہ چین کی دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ہم مریں گے یا (دشمنوں) کو مار دیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا پر نہیں بلکہ چین کی دوستی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی دوستی پر بھروسہ نہیں ہونا چاہیے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا وہ غدار وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں کشمیر کے لیے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں۔ شیخ رشید احمد نے اپنی ولولہ انگیز تقریر کے دوران نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفروشی کے لیے تیار ہوجائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ خطاب سے حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج ان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 817653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817653/کشمیر-تقریروں-سے-نہیں-خون-بہانے-آزاد-ہوگا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org