0
Sunday 22 Sep 2019 12:53

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے رابطے تیز کر دیئے

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے رابطے تیز کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماوں کو آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے رضامند کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان آج شام 6 بجے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاون میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور انہیں آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے راضی کریں گے۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں آج مصروف دن گزار رہے ہیں۔ انہوں نے آج جے یو آئی (ف) کی صوبائی اور لاہور کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 817656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے