QR CodeQR Code

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے رابطے تیز کر دیئے

22 Sep 2019 12:53

مولانا فضل الرحمان آج شام 6 بجے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاون میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور انہیں آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے راضی کریں گے۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماوں کو آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے رضامند کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ لاہور میں مولانا فضل الرحمان آج شام 6 بجے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاون میں اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور انہیں آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے راضی کریں گے۔ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں آج مصروف دن گزار رہے ہیں۔ انہوں نے آج جے یو آئی (ف) کی صوبائی اور لاہور کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817656/ا-زادی-مارچ-مولانا-فضل-الرحمان-نے-رابطے-تیز-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org