QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری

22 Sep 2019 14:37

گرمی کی شدت منگل تک برقرار رہے گی، جس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، تاہم ستمبر کا پورا مہینہ ہی گرم رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر تیسرے روز بھی جاری ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کئی ڈگری زائد محسوس کی جا رہی ہے۔ ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باوجود دن کے اوقات میں سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے۔ دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور سمندری ہواؤں کی بندش کی وجہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ہے۔ گرمی کی شدت منگل تک برقرار رہے گی، جس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، تاہم ستمبر کا پورا مہینہ ہی گرم رہے گا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی یا ٹھنڈے مشروب زیادہ سے زیادہ پیئیں، لوگ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور باہر نکلتے وقت اپنے آپ کو ڈھانپ لیں۔


خبر کا کوڈ: 817670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817670/کراچی-سمیت-سندھ-کے-ساحلی-علاقوں-میں-شدید-گرمی-کی-لہر-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org