0
Sunday 22 Sep 2019 14:47

ہماری افواج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف لڑیں گی، خورشید شاہ

ہماری افواج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف لڑیں گی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں۔ خورشید شاہ نے جیل سے جاری ہونے والے بیان میں چلاس کے قریب مسافر کوچ حادثے اور گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر آرمی آفیسر اور جوانوں کی وطن عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہماری افواج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں، البتہ رابطوں میں تاخیر ضرور ہو سکتی ہے، جیسا ان شہیدوں کیلئے تعزیتی پیغام میں تاخیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 817671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش