QR CodeQR Code

حکومت کیجانب سے میڈیا ٹربیونلز کی تشکیل درست نہیں، جماعت اسلامی

22 Sep 2019 15:01

سی پی این ای کے جنرل سیکریٹری جبار خٹک سے فون پر بات چیت کے دوران صوبائی امیر محمد حسی محنتی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان میں کنٹرول میڈیا اور لولی لنگڑی صحافت کی آزادی پر بھی قدغن لگانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا ٹربیونلز کی تشکیل کو درست نہیں سمجھتے، یہ خود اظہار رائے کی آزادی کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جماعت اسلامی صحافت کی آزادی کیلئے صحافی برادری کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی این ای کے جنرل سیکریٹری و سینئر صحافی ڈاکٹر جبار خٹک سے فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان میں کنٹرول میڈیا اور لولی لنگڑی صحافت کی آزادی پر بھی قدغن لگانا چاہتی ہے، جب یہ لوگ اپوزیشن میں تھے تو ملک میں صحافت کی آزادی کے بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے، میڈیا نے بھی ان کو بھرپور سپورٹ کیا، مگر حکومت میں آتے ہی آئینہ میں اپنی شکل دکھانے پر میڈیا کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے، جو کہ ان کا ایک اور یوٹرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا ٹربیونلز کے حکومتی فیصلے کیخلاف اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی امیر نے سی پی این ای کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جبار خٹک کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 817673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817673/حکومت-کیجانب-سے-میڈیا-ٹربیونلز-کی-تشکیل-درست-نہیں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org