0
Sunday 22 Sep 2019 15:42

چارسدہ، گاڑی نہرِ سوات میں گر گئی، 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

چارسدہ، گاڑی نہرِ سوات میں گر گئی، 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں گرنے سے میاں بیوی اپنے 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ یکہ غونڈ سے تعلق رکھنے والا قمر اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں گرنے والی گاڑی سے لوگوں کو نکال کر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تنگی منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے قمر، حفسہ بی بی زوجہ قمر، بلال اور محمد پسران قمر کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور صالح محمد کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش