QR CodeQR Code

بنوں، نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق

22 Sep 2019 15:55

فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقے ککی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں ماں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے ککی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817679/بنوں-نامعلوم-افراد-کی-گھر-پر-فائرنگ-ماں-بیٹی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org