QR CodeQR Code

سرکاری اسپتالوں میں 7لاکھ 20 ہزار تک کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

22 Sep 2019 16:02

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ صحت کارڈ سے مالی مشکلات کا شکار غریب افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے، احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کو غربت سے نکالنا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے مالی مشکلات کا شکار غریب افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا نصب العین عام آدمی کا بلند معیار زندگی دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ، احساس پروگرام غریبوں کو خوشحالی پر گامزن کرنے کا اظہار ہے، صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں 7لاکھ 20 ہزار تک کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ سے مالی مشکلات کا شکار غریب افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے، احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کو غربت سے نکالنا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 817681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817681/سرکاری-اسپتالوں-میں-7لاکھ-20-ہزار-تک-کا-علاج-مفت-فراہم-کیا-جائے-گا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org