QR CodeQR Code

میرپورخاص، نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی کے والد کے نام پر کالج کا انکشاف

22 Sep 2019 16:45

ذرائع کے مطابق تعلقہ سندھڑی کی یونین کونسل سامارو شاخ میں بھی کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی آبائی زرعی زمین ہے جو 3 سو ایکڑ بتائی جاتی ہے، جس پر اس وقت گنا اور کپاس کی فصل کی کاشت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی کے گھر پر چھاپے کے دوران اربوں روپے ملنے کے بعد میرپورخاص میں بھی ان کے والد کے نام پر قائم کالج سامنے آگیا۔ میرپورخاص میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے والد عبدالجبار کے نام پر اے جے کالج سامنے آیا ہے جسے ان کی ہمشیرہ چلاتی ہیں اور یہ میرپورخاص کا سب سے بڑا پرائیویٹ کالج ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلقہ سندھڑی کی یونین کونسل سامارو شاخ میں بھی لیاقت قائم خانی کی آبائی زرعی زمین ہے جو 3 سو ایکڑ بتائی جاتی ہے، جس پر اس وقت گنا اور کپاس کی فصل کی کاشت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817686/میرپورخاص-نیب-کے-ہاتھوں-گرفتار-لیاقت-قائم-خانی-والد-نام-پر-کالج-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org