QR CodeQR Code

عمران خان کو ان کے فیصلوں پر کوئی این آر او نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان

22 Sep 2019 18:25

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کے ساتھ جو ڈیکلریشن طے ہوا تھا اس پر عمل ہوگا، آپ دیکھیں گے سب ساتھ ہوں گے، ہم پہلے 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور اب بھی اکیلے ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے جبکہ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن کے ساتھ جو ڈیکلریشن طے ہوا تھا اس پر عمل ہوگا، آپ دیکھیں گے سب ساتھ ہوں گے، ہم پہلے 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور اب بھی اکیلے ملین مارچ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا آزادی مارچ تحفظ ناموس مارچ، بیرونی طاقتوں کے اثر ورسوخ کیخلاف ہوگا، آزادی مارچ پرامن ہوگا اور ہمارا کسی ادارے سے کوئی ٹکراؤ نہیں، ایک دو دن میں آزادی مارچ کی تاریخ فائنل ہو جائے گی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ  حکومت اور (ن) لیگ میں ڈیل  سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاعات نہیں، ملک میں بار بار فراڈ حکومتیں بنتی ہیں اور ملک کو بیچ دیا جاتا ہے اب اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، عمران خان کو ان کے فیصلوں پر کوئی این آر او نہیں دیں گے، حکومت کشمیر کو بیچ کر اب بین بھی کر رہی ہے، قتل حسین بھی ہے ماتم بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817694/عمران-خان-کو-ان-کے-فیصلوں-پر-کوئی-این-آر-او-نہیں-دیں-گے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org