QR CodeQR Code

بابوسر حادثہ، پاک فوج کے 10 جوان بھی جاں بحق ہوئے، آئی ایس پی آر

22 Sep 2019 19:26

حادثے کے بعد فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان جائے وقوعہ پہنچے اور امدادی سرگرمیوں مین حصہ لیا۔ میتیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) گلگت منتقل کر دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ پر مسافر بس کے افسوسناک حادثے میں پاک فوج کے 10 جوان بھی جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے دس اہلکار بھی شامل ہیں، میتیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) گلگت منتقل کر دی گئیں۔ پاک فوج نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سی ایم ایچ گلگت بلتستان منتقل کیا گیا۔ ادھر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بابو سر ٹاپ بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی جبکہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب حادثے کے بعد فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان جائے وقوعہ پہنچے اور امدادی سرگرمیوں مین حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 817699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817699/بابوسر-حادثہ-پاک-فوج-کے-10-جوان-بھی-جاں-بحق-ہوئے-ا-ئی-ایس-پی-ا-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org