QR CodeQR Code

بابوسر حادثہ، آغا علی رضوی کا گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

22 Sep 2019 21:31

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حالیہ سانحے کا شمار گلگت بلتستان کے بڑے سانحوں میں ہوتا ہے جس میں سویلین اور پاک فوج کی بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے بابوسر گٹی داس دیامر میں ہونے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ سانحے کا شمار گلگت بلتستان کے بڑے سانحوں میں ہوتا ہے جس میں سویلین اور پاک فوج کی بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے حضور تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں خطے کا ہر فرد متاثرین کے ہمراہ کھڑا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ خطے کے عوام زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی اور گھروں تک صحت و سلامتی کے ساتھ واپسی کے لیے مساجد و امام بارگاہوں اور عبادگاہوں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں۔ انہوں مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فوری امداد کا اعلان کرے۔ یاد رہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے کے قریب سکردو سے روالپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار، 8 بچے اور 6 خواتین سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 817703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817703/بابوسر-حادثہ-ا-غا-علی-رضوی-کا-گلگت-بلتستان-میں-تین-روزہ-سوگ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org