QR CodeQR Code

لٹیروں کے خلاف احتساب کا عمل مزید تیز کریں گے، نصرت واحد

22 Sep 2019 23:26

سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ خورشید شاہ نے بھی اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جبکہ پشاور سے کراچی تک بس میں سفر کرنے والے مولانا فضل الرحمان کی جعلی بے نامی پراپرٹی اور بلڈرز کے ساتھ پراجیکٹس میں حصہ داری کا بھی حساب لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ لٹیروں کے خلاف احتساب کا عمل مزید تیز کریں گے، جعلی اکاؤنٹس اور بے نامی جائیدادوں کے مالکان کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا، قومی مجرموں سے پیسہ وصول کریں گے، اس سلسلے میں کوئی بھی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحدنے مزید کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری، فریال تالپور نے جعلی منصوبوں کے ذریعے کھربوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور ملی بھگت کرکے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی بے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کروایا جس سے ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کا سیلاب آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب قوانین کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، پہلی بار نیب کو ایک آزاد و خودمختار ادارہ بنایا گیا ہے۔ خورشید شاہ نے بھی سکھر، کراچی و دیگر شہروں میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جبکہ پشاور سے کراچی تک بس میں سفر کرنے والے مولانا فضل الرحمان کی جعلی بے نامی پراپرٹی اور بلڈرز کے ساتھ پراجیکٹس میں حصہ داری کا بھی حساب لیا جائے گا، سڑک چھاپ ارب پتی کیسے بن گئے۔


خبر کا کوڈ: 817710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817710/لٹیروں-کے-خلاف-احتساب-کا-عمل-مزید-تیز-کریں-گے-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org