0
Sunday 22 Sep 2019 23:51

کرپٹ رہنماؤں کی گرفتاری پر زرداری لیگ کی خاموشی انکے اقبال جرم کے مترادف ہے، پیر صدرالدین شاہ راشدی

کرپٹ رہنماؤں کی گرفتاری پر زرداری لیگ کی خاموشی انکے اقبال جرم کے مترادف ہے، پیر صدرالدین شاہ راشدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ زرداری لیگ کی حکومت کا چل چلاؤ کا وقت ہے، آئے دن زرداری لیگ کے سرکردہ کرپٹ رہنماؤں کی گرفتاری پر زرداری لیگ کی خاموشی ان کے اقبال جرم کے مترادف ہے، پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی کی واضح اکثریت سے کامیابی زرداری لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم سندھ اسیبلی میں جی ڈی اے کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی بھی موجود تھے۔ پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا کہ زرداری لیگ کی حکومت کا اب چل چلاؤ کا وقت ہے، آئے دن زرداری لیگ کے سرکردہ کرپٹ رہنما گرفتار ہورہے ہیں لیکن عوام کے پیسے لوٹنے والے اور سندھ کو بربادی کے دہانے پر لانے والی جماعت میں اتنی بھی سکت نہیں رہی ہے کہ وہ اپنے گرفتار رہنماؤں کا دفاع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں پر زرداری لیگ کی خاموشی ان کے اقبال جرم کے مترادف ہے، 12 سالوں سے سندھ کے وسائل کو لوٹنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔

پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ عوام اب زرداری لیگ کو مسترد کرچکی ہے اور حد تو یہ ہے کہ زرداری لیگ کو حلقے سے کوئی بھی امیدوار نہیں ملا اور ان کو حلقے سے باہر کا امیدوار امپورٹ کرنا پڑا لیکن جس طریقے سے عام انتخابات میں معظم عباسی نے زرداری لیگ  کے امیدوار کو 12 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی اور اب بھی جی ڈی اے اور لاڑکانہ اتحاد زرداری لیگ کے امیدوار کی ضمانت ضبط کردے گی۔ انہون نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے عوام کا پیسہ لاڑکانے کے ضمنی انتخابات پر خرچ کرے گی اور ابھی سے دھاندلی کی شروعات کی گئی ہے مگر شکست زرداری لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ انہون نے کہا کہ لاڑکانہ کی غیور عوام لاڑکانہ کی تباہی و بربادی کا بدلہ جی ڈی اے کے امیدوار کو کامیاب کرکے لے گی، لاڑکانہ کو پیرس بنانے کی دعویدار زرداری لیگ نے اپنے 12 سالہ دور اقتدار میں لاڑکانہ کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے رکھے گئے اربوں روپے ہڑپ کرکے لاڑکانہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے