0
Monday 23 Sep 2019 08:55

تربت میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

تربت میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے نتیجے میں بھاری اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شہر تربت کے ضلع کیچ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی عمل میں آئی، جس کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایف سی اور حساس ادارے نے بلنگور کے علاقے زیارتی بازار میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، لیویز وردی اور وائرلیس سٹ اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء میں میگزین، گولیاں راکٹ، گولے، دھماکہ خیز مواد، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں دستاویزات ودیگر اشیاء شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں تربت میں پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔ مذکورہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا تھا جبکہ 3 ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خودکش دھماکے بھی ہو چکے ہیں، جبکہ ایف سی متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 817736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے