0
Monday 23 Sep 2019 09:12

مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے، اعجاز ہاشمی

مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان فریق ہے، پانچ اگست کو کشمیر پر بھارتی شب خون کے بعد حکومتی اعلان کے باوجود عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہ کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے، کشمیر کی آزادی پاکستانی حکومت اور عوام پر قرض ہے، اپنی ہماری شہ رگ کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عالمی قوانین کے ماہرین کی مشاورت سے فی الفور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے، اس حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں، ابھی تک عوام کو اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں اور تشویش پائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ ابھی تک مسئلہ کے حل کیلئے کیا عملی اقدامات کئے گئے ہیں، صرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس کیلئے سفارتکاری کو تیز کرنا ہوگا، حکومت نے ابھی تک جتنے اقدامات کیے ہیں پاکستان کے اندر رہ کر رائے عامہ کو متحرک کیا ہے، کوئی پاکستانی کشمیریوں سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن حکومت نے سفارتی سطح کیا اقدامات کئے ہیں، یہ وہ سوال ہے جو عوام پوچھ رہے ہیں اور اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں آیا؟ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا گیا ہے اور نہ ہی پاکستان کے وزیر خارجہ یا وزیراعظم نے سوائے سعودی عرب اور چین کے کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔ جن ممالک نے ایران چین اور ترکی نے حمایت کی ہے وہ ٹیلیفونک سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 817739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش