0
Monday 23 Sep 2019 09:18

اسلامی فلاحی ریاست ہی پاکستان کا مقدر ہے، عبدالغفور راشد

اسلامی فلاحی ریاست ہی پاکستان کا مقدر ہے، عبدالغفور راشد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے، جو اسلام کے نام پر قائم کیا گیا، اسلامی فلاحی ریاست ہی اس کا مقدر ہے، یہاں کسی اور نظام کا تجربہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کی سرپرستی کے حوالے سے خدشات کو حکومت دور کرے، مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اول و آخر اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، ہماری کمزوریاں اپنی جگہ، یہ ملک اسلامی ریاست بن کر رہے گا۔ جس کیلئے ہمارے آباو و اجداد نے جمہوری جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت وقت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے، مولانا فضل الرحمن اسلام آباد جاکر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اس کی اجازت انہیں آئین اور قانون دیتا ہے، حکومت کو اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ انہیں سہولیات فراہم کرنی چاہیے، سکیورٹی دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود ہی دھرنا کی پیداوار ہے، دھرنے سے ہی عمران خان کو شہرت ملی اب دھرنے سے ہی خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے، جعلی مینڈیٹ کو عوام مسترد کردیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 817742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش