QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، رضا بشیر

23 Sep 2019 09:20

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جس نے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ آزادانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان کی مارکیٹ کینیڈا کی کمپنیوں کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے کھلی ہے۔ انہوں نے یہ بات آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیور شمالی امریکا (اوپن) کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں واحد ملک ہے جس نے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ آزادانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں، کینیڈا کی تیل و گیس اور شمسی توانائی کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے، ایگرو بزنس، صحت، سائنس، ٹیکنالوجی، اختراع اور تعلیمی شعبوں میں کینیڈین کمپنیوں کی براہ راست سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 817743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817743/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-تک-جنوبی-ایشیاء-میں-امن-کا-قیام-ممکن-نہیں-رضا-بشیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org