QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے بعد نواز لیگ نے بھی مولانا فضل الرحمان کی حمایت سے انکار کردیا

23 Sep 2019 09:35

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے جاری رہی جس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کر سکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں نواز شریف سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ماڈل ٹاون لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کرا سکے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے جاری رہی جس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کر سکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں نواز شریف سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ فیصلے کا کلی اختیار نواز شریف کے پاس ہے، نوازشریف سے اس حوالے سے ملاقات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو صاف جواب دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو درست امر نہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے صاف جواب پر جے یو آئی کی قیادت ناراض ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی قیادت نے پی پی پی کی قیادت سے کہا کہ قائداعظم نے بھی مذہب کارڈ استعمال کرکے ہی الگ ملک حاصل کیا تھا، جے یو آئی مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے تو کون سی برائی ہے تاہم پی پی پی کی قیادت نے مولانا سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 817749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817749/پیپلز-پارٹی-کے-بعد-نواز-لیگ-نے-بھی-مولانا-فضل-الرحمان-کی-حمایت-سے-انکار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org