QR CodeQR Code

عمران یو این میں لکھی تقریر پڑھیں، کنٹینر نہ سمجھیں، حسن نثار

23 Sep 2019 09:41

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان لکھی ہوئی تقریر سے آگے پیچھے ہوئے تو تو بری طرح سلپ ہو جانے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اسمبلی اور کنٹینر سے تھوڑی مختلف جگہ ہے اس لئے احتیاط کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لکھی ہوئی تقریر سے آگے نہ جائے، آگے پیچھے ہوئے تو بری طرح سلپ ہو جانے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اسمبلی اور کنٹینر سے تھوڑی مختلف جگہ ہے اس لئے احتیاط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سندھ میں کرپشن کی داستانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کو لیاقت قائم خانی سے ناپا جا سکتا ہے، لیاقت قائمخانی ایک حقیر معمولی سی لنگڑی مکھی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپشن کے مگرمچھوں نے کس طرح لوٹا ہو گا۔ اس ملک میں حکومت کی مجال نہیں کہ ملک میں اشیاء خوردونوش کی اشیاء کی قیمت کا تعین کر سکے، یہ ملک میرا ہے مگر میرا نہیں ہے کیونکہ اس کی قیمتوں کی تعین عالمی مالیاتی ایجنسیوں کی کلاس کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 817751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817751/عمران-یو-این-میں-لکھی-تقریر-پڑھیں-کنٹینر-نہ-سمجھیں-حسن-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org