QR CodeQR Code

عمران خان کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

23 Sep 2019 09:55

ملاقات میں افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے افغانستان کے پرامن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے اور چاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مذاکرات جلد بحال ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے زلمے خیل زاد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکی مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے افغانستان کے پرامن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، چاہتے ہیں افغان امن عمل کے لیے مزاکرات جلد بحال ہوں، افغانستان میں حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں امن ہماری حکومت کا اہم وژن ہے، خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لیے ہمسایوں کا پرامن ہونا ضروری ہے، تمام فریقین امن کی بحالی کے لیے ذمہ داری کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 817753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817753/عمران-خان-کی-زلمے-خلیل-زاد-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org