0
Monday 23 Sep 2019 10:21

میں کشمیریوں کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا، عمران خان

میں کشمیریوں کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر غلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی، امتیاز خان، عبدالرؤف میر، سردار سرورخان اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کو عالمی سطح پر بھرپور طرح سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے، جو اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیرحراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ وفد نے وزیراعظم پاکستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند گریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیریوں کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا اور مظلوم کشمیریوں کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کروں گا۔
 
خبر کا کوڈ : 817755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش