QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد 26 ستمبر کو ہوگا

23 Sep 2019 10:43

پریس ریلیز کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام 26 ستمبر کو صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم حسین علیہ السلام کے 26 ستمبر کو یونیورسٹی آف پشاور میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایس او کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام 26 ستمبر کو صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں علمائے کرام اور سکالرز کے علاوہ دانشور حضرات خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 817757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817757/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیراہتمام-یوم-حسین-علیہ-السلام-کا-انعقاد-26-ستمبر-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org