QR CodeQR Code

سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019ء تیار

23 Sep 2019 12:27

سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعلٰی کی نگرانی میں بورڈ تشکیل دیا جائیگا، جبکہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی بھی قائم کی جائیگی، سیاحت پالیسی پر عمل درآمد کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی بنائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر پختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019ء تیار کر لیا جو کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت نے صوبے میں سیاحت کو پروان پڑھانے کیلئے ٹورازم ایکٹ 2019ء تیار کر لیا ہے، یہ ایکٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعلٰی کی نگرانی میں بورڈ تشکیل دیا جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی، سیاحت پالیسی پر عمل درآمد کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ ایکٹ کے تحت ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں آئے گا اور ٹورازم اتھارٹی کو سیاحتی کاوربار کے حوالے لائسنس کے اجراء کا اختیار ہوگا، جبکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817806/سیاحت-کے-فروغ-کیلئے-خیبر-پختونخوا-ٹورازم-ایکٹ-2019ء-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org