0
Monday 23 Sep 2019 12:59

کوہاٹ، خواجہ سراؤں کا پولیس رویئے کیخلاف مظاہرہ، چوڑیاں اور دوپٹے پھینک دیئے

کوہاٹ، خواجہ سراؤں کا پولیس رویئے کیخلاف مظاہرہ، چوڑیاں اور دوپٹے پھینک دیئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں خواجہ سراٶں نے آئے روز چھاپوں سے تنگ آ کر پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پولیس اہلکاروں پر چوڑیاں اور دوپٹے پھینک دیئے۔ خواجہ سراٶں نے تیراہ بازار سے کچہری چوک چوک تک پولیس کے خلاف ریلی نکالی۔ خواجہ سراء پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس موسیقی کی محفلوں کی اجازت دیتی ہے اور جب محفل شروع ہو جاتی ہے تو چھاپے مار کر پروگرام بند کر دیتی ہے، جبکہ ان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات شاہ پور کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں محفل موسیقی جاری تھی کہ تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مارا اور فائرنگ بھی کی جس سے ایک تماش بین زخمی ہوگیا۔ انہوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ ان سے ان کی روزی نہ چھینی جائے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر وہ ملک گیر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر چوڑیاں اور دوپٹے بھی پھینکے۔
خبر کا کوڈ : 817815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے