0
Monday 23 Sep 2019 14:36

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 2614 تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 2614 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109 نئے ڈینگی کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614 ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیر علاج ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3، 3، بونیر میں 1 جب کہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 817842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش