1
0
Monday 23 Sep 2019 16:44

کراچی، ملیر میں چار دن کی کوششوں کے بعد گٹر لائن سے بھاری پتھر برآمد

کراچی، ملیر میں چار دن کی کوششوں کے بعد گٹر لائن سے بھاری پتھر برآمد
اسلام ٹائمز۔ واٹر بورڈ کے عملے نے  کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب گٹر لائن سے چار دن کی محنت کے بعد بھاری پتھر برآمد کرلئے۔ واٹر بورڈ کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنیں اور مین ہولز کو مٹی کی بوریوں، پتھروں اور دیگر اشیا کے ذریعے بند کیا جارہا ہے، نیشنل ہائی وے سے متصل ماڈل زون ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے ملیر 15 کے قریب عملے نے 4 دن اور 4 راتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد 24 انچ قطر کی ایک اہم سیوریج لائن کے مین ہول سے بڑی تعداد میں بھاری پتھر نکال لئے۔ یہ بھاری پتھر اور اینٹیں شرپسند عناصر نے ملیر 15 کالا بورڈ اور نیشل ہائی وے سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی سیوریج کا نظام مفلوج کرنے کے لئے 24 انچ کی لائن میں پھنسائے گئے تھے، جس کے باعث ملیر سمیت کئی علاقوں میں کچھ عرصے سے سیوریج مسائل پیدا ہوگئے تھے اور متعدد گٹر اوورفلو ہونے سے نیشنل ہائی وے سمیت کئی سڑکوں پر سیوریج کا پانی بہہ رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 817865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Usman Ali khan
Europe
Agar sindh hokumat mukhlis hoti to ye nobat nahi aati Karachi me
ہماری پیشکش