0
Monday 23 Sep 2019 16:53

کراچی کے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کا حکم

کراچی کے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر افتخار شالوانی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہران ہوٹل کے سامنے اور آواری ٹاور کی طرف والے گٹر کو پتھر ڈال کر بند کیا گیا تھا، کل شام کو 49 انچ ڈائیا میٹر کے پتھر گٹر سے نکالے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑا جائے، اگر ایک بندہ بھی پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آجائے گا، کراچی میں صفائی ستھرائی کی انتہائی ناقص صورتحال ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، شہر میں کچرے پر بھی سیاست جاری ہے جبکہ بلدیاتی اور صوبائی حکومتوں میں سے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں اور ایک دوسرے کو خراب صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، سازش کے تحت شہر کے گٹروں اور سیوریج لائنوں کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے مٹی کی بوریوں اور پتھروں کے ذریعے بند بھی کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش