0
Monday 23 Sep 2019 18:06

جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے پھر پیشی سے معذرت کرلی

جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے پھر پیشی سے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں دوسری طلبی پر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے نیب دفتر میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، سید مراد علی شاہ قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، اس ضمن میں نیب کو بذریعہ خط آگاہ کردیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کے نام خط میں مراد علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نیب کا نوٹس تاخیر سے ملا، 24 ستمبر کی طلبی مختصر وقت میں ممکن نہیں لہذا نئی تاریخ دی جائے اور مقدمے کا سوالنامہ ارسال کردیا جائے۔ نیب حکام نے بھی خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیموں نے مراد علی شاہ کے خط کے بعد کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل بھی نیب راولپنڈی نے مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو نیب کراچی میں طلب کیا تھا اس وقت بھی وزیراعلیٰ سندھ پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب مراد علی شاہ کے خلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو سوال و جواب کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ نیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکاؤنٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق معاملات میں تفتیش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش