0
Monday 23 Sep 2019 18:24

حکومت پنجاب کیجانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی، قیدیوں‌ کی ترجیحی کلاسز ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت پنجاب کیجانب سے جیل مینوئل میں تبدیلی، قیدیوں‌ کی ترجیحی کلاسز ختم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی حقوق دینے کیلئے اقدام، جیل مینوئل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کی وزیراعلٰی پنجاب نے منظوری دیدی۔ مینوئل میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کیا جائے گا، نئے ایکٹ کے تمام قیدیوں کی یکساں ایک ہی کلاس ہوگی۔ قیدیوں کی رہائی کے لئے پیرول ایکٹ کا نیا مسودہ تیار ہو گیا، پیرول ایکٹ کو آسان بنانے کی منظوری دیدی گئی، جس سے دوسرے صوبوں کے قیدی بھی استفادہ کرسکیں گے اور قیدیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

شدید بیمار قیدیوں کو جیل ہسپتال کی بجائے باہر شہر کے ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے گی، قیدیوں کے جیل میں رہن سہن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام اقدامات وزیراعلٰی عثمان بزدار کے جیلوں کے دور ے کے تناظر میں کئے جا رہے ہیں، انہوں نے اس دوران قیدیوں کی ابتر صورتحال کے مشاہدہ کے بعد نئے اقدامات کی منظوری دی۔ ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ مفت ہوںگے، نئے ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر عملہ ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعلٰی آفس میں بھی ڈینگی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 817885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش