0
Monday 23 Sep 2019 18:25

گیس کی تلاش، پالیسی کی غیر موجودگی سرمایہ کاری میں رکاوٹ

گیس کی تلاش، پالیسی کی غیر موجودگی سرمایہ کاری میں رکاوٹ
اسلام ٹائمز۔ وزارت پٹرولیم ملک میں شیل گیس کی تلاش کیلئے پالیسی دینے میں ناکام ہے اور پالیسی کا نہ ہونا ملک کے تیل و گیس کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ملک میں شیل گیس کے ذخائر کا دنیا بھر میں نواں نمبر ہے، ایک غیرملکی کمپنی کی طرف سے حکومتی آئل اینڈ گیس کمپنی کیلئے کئے گئے شیل گیس یا ٹائٹ گیس کے دریائے سندھ میں ذخائر کے حوالے سے سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں شیل گیس یا ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں جن میں تلہار، ماسسو، سیمبار اور چلتن کے علاقے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ کے ایک لاکھ دس ہزار مربع کلومیٹر میں شیل گیس کے ایک ہزار کھرب مکعب فٹ ذخائر ہیں اور ٹائٹ گیس کے 400 کھرب مکعب فٹ ذخائر ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 2013ء میں شیل گیس کی دریافت کیلئے اجازت دی تھی لیکن اس کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے، جس کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار کمپنیاں اس سیکٹر میں سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ حکومتی آئل اینڈ گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں ایک فیلڈ میں شیل گیس کی تلاش کیلئے آزمائشی کنواں کھودنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش