0
Monday 23 Sep 2019 18:43

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر کیسے بڑھے؟ انکوائری رپورٹ آگئی

فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر کیسے بڑھے؟ انکوائری رپورٹ آگئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیرقانونی طور پر بڑھانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیرقانونی طور پر بڑھانے  کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہد حسن چوہان کے فزکس پریکٹیکل کے نمبر 14 سے 30 کیے گئے، ہیڈ ایگزامینر ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیم رمضان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نمبر بڑھائے اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی، پریکٹیکل لینے والے سب ایگزامینر نے بھی نمبروں کی تبدیلی سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ چیئرمین پنڈی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیرکے کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزمینر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے لیے سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو رپورٹ بھیج دی گئی تاہم فیاض چوہان کے بیٹے کا رزلٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا، قانونی رائے کے بعد فہد حسن کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ فیاض الحسن کے بیٹے نے نجی کالج سے بارہویں جماعت کے پرچے دیئے اور 769 نمبر حاصل کیے۔ فیاض الحسن چوہان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انٹر کے سالانہ امتحانات میں ان کے بیٹے فہد حسن کے نمبر بڑھوائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 817892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش