0
Wednesday 29 Jun 2011 09:53

پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت پر امریکا سے قطع تعلق کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکی اخبار

پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت پر امریکا سے قطع تعلق کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، امریکی اخبار
تہران:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے تہران میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے صدور کی حالیہ ملاقات پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے میں جب خطے سے امریکی فوجیں واپس بلائی جا رہی ہیں ایران کی طرف سے اس خطے میں عظیم تر کردار ادا کرنے کی کوششیں اجاگر ہو رہی ہیں اور وہ امریکی اتحادیوں پاکستان اور افغانستان کے لیڈروں کیساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے، پاکستانی سیاسی و فوجی قیادت پر امریکا سے قطع تعلق کے لئے دباوٴبڑھ رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے مطابق تینوں صدور نے نیٹو افواج کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور تینوں تعاون اور رابطے بڑھانے میں بڑی صاف گوئی سے کام لے رہے ہیں، تاکہ یہ معاملات بلا رکاوٹ آگے بڑھانے کو یقینی بنایا جائے۔
 اخبار کے مطابق ایران کی طرف سے یہ پیشکش واشنگٹن اور اِن حکومتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناوٴ کے پس منظر میں آئی جنھیں اربوں ڈالر کی امریکی امداد مل چکی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس اور امریکی محکمہ خارجہ نے تہران میں اِن تین صدور کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں فوجی اور سویلین قیادت پر امریکہ کیخلاف اس جذبے کی وجہ سے امریکہ سے قطع تعلق کرنے کیلئے دباوٴ بڑھ رہا ہے، جو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو اپنی پناہ گاہ میں ہلاک کرنے کے بعد پیدا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 81790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش