QR CodeQR Code

نوشہرہ، ڈینگی وائرس نے ایک اور قیمتی جان نگل لی

23 Sep 2019 20:23

افتخار کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کا ایک نوجوان رشتہ دار بھی ڈینگی کا شکار ہو کر مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈینگی وائرس نے ایک اور قیمتی جان نگل لی، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا ڈینگی کا مریض چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زڑہ مینہ کے 25 سالہ رہائشی افتخار ولد غازی شاہ کو بخار کی شکایت پر مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا  ہے کہ افتخار کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کا ایک نوجوان رشتہ دار بھی ڈینگی کا شکار ہو کر مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ یاد رہے کہ مردان کے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی بخار کے 100 سے زائد مریض داخل ہوچکے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ ڈینگی نے ایک بار پھر پورے ملک خصوصاً خیبر پختونخوا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جہاں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، جن میں سے اب تک 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 817909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817909/نوشہرہ-ڈینگی-وائرس-نے-ایک-اور-قیمتی-جان-نگل-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org